پاکستان کا نظام مافیائی نظام ہے اور اس میں سب سے بڑا مافیا سیاسی مافیا ہے
Full Lecture: http://islamimarkaz.com/user_selected_top_lec.asp?id=593
18 مئی 2013 ، 2013-05-18
موجودہ سیاسی حالات کے پیشِ نظر... Show More >>پاکستان کا نظام مافیائی نظام ہے اور اس میں سب سے بڑا مافیا سیاسی مافیا ہے
Full Lecture: http://islamimarkaz.com/user_selected_top_lec.asp?id=593
18 مئی 2013 ، 2013-05-18
موجودہ سیاسی حالات کے پیشِ نظر گفتگوکرتے ہوئے استاد سید جواد نقوی نے جو تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ
پاکستان کا نظام مافیائی نظام ہے اور اس میں سب سے بڑا مافیا سیاسی مافیا ہے ۔
مافیائی نظام سے مراد بندوق وطاقت کی زورپر کسی میدان پر غلبہ پانا ۔مافیا ہمیشہ پس پردہ ہوتاہے اور سامنے اُس کے آلہ کار ہوتے ہیں ۔ پاکستان میں جومافیا کام کر رہے ہیں ان میں ثروت کا مافیا ، تجارت کا مافیا ،مذہب کا مافیا ،تعلیم کا مافیا ،میڈ یا کا مافیا ،ٹرانسپورٹ کا مافیا اور سیاست جو ان سب کے اوپر بڑا مافیا ہے اگر کوئی چاہے کہ ان میں اثرانداز ہو تویہ مافیائے آلہ کار طاقت کے بل بوتے پر اُن کو میدان سے باہر کر دیتے ہیں۔
پاکستان میں جوانتخاب کے بعد اقتدار ایک پارٹی سے دوسری پارٹی کو منتقل ہواہے آپ دیکھ رہے ہیں کہ جیتنے والے بھی احتجاج کر رہے ہیں اور جو ہارے ہیں وہ بھی احتجاج کررہے ہیں۔ الیکشن سے قبل سب کو بلک میں نا اہل قراد دے دیا گیا پھر ایکدم ان ہی سب کو اہل قراد دے دیاگیا یہ اس لئے ہے کے سب کومشغول رکھاجائے تاکہ اصل کا رندے ان ہی اقدامات کی آڑ میں اپنا کام انجام دے سکیں۔
پاکستانی قوم غیر سنجیدہ قوم ہے ان کے مزاج میں جہد نہیں ہے یہ لوگ مزاح چاہتے ہیں مسلسل سنجید ہ نہیں رہ سکتے ایسی قوم کو سنجید ہ رکھنے کے لئے مزاحیہ بیان بازی کی جاتی ہے کہ مثلا 11 مئی کو بلّا شیر کو مار بھگائے گا اور اور بعد میں یہ ہی سیاست دان آپس میں ملتے میں اورایک دوسرے کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ہماری قوم سمجھتی ہے کہ ملک کی فلاح و بہبود کی خاطر یہ ایک ہو گئے ہیں ۔
اب جو حکمران آئے ہیں یہ عالمی مافیا کے اگلے پلان کے لئے زیادہ سازگاہ ہیں عالمی مافیا کے جو منصوبے ہیں اُن میں سر فہرست دھشت گردوں کو سیاست میں لانا، افغانستان میں فوج کی جگہ ٹائی والے لوگوں کو لابٹھانا ہے جس کے لئے پاکستانی موجودہ حکومت کی ضرورت ہے پہلے قدم کے طور پر بھارت سے تعلقات درست کر رہے ہیں اوریہاں سے توجہ ہٹا رہے ہیں کہ اگلے فرنٹ کے لئے ان کو تیارکر سکیں ۔
ایران میں 2004 الیکشن میں جو حالات خراب کئے گئے اس دفعہ پھر اُس ہی طرح کا گہرا وعمیق منصوبہ دشمن نے تیار کیا ہے جس کے لئے وہ گذشتہ 4 سال سے کو ششیں کر رہے ہیں عالمی مافیا میڈیا کے ذریعے ایران میں کمزور اور شہوت اقتدار کے دلدادا لوگوں کو لانے کے لئے تیار کر رہے ہیں جس کے لئے اُنہوں نے بے بنیاد سروے کروائے ہیں جس میں غیر مقبول لوگوں کو مقبول پیش کیاہے گذشتہ 4 سال میں ایران میں پابندیاں لگا ئی ہیں جس کی وجہ سے ایران کی کرنسی کمزور ہوچکی ہے او ر دوسری طرف ایسے لوگوں کو نجات دہند ہ کے طور پر متعارف کروائے رہے ہیں کہ یہ لوگ ایران کو ان مشکل سے نجات دلائیں گئے یہ دشمن کا پلان ہے جو اُس نے تیار کیاہے لیکن قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے کہ وہ بھی مکر کرتے ہیں او اللہ بھی منصوبہ بناتا ہے اوراللہ بہترین منصوبے بنانے والا ہے۔ دشمن اپنے منصوبے میں نا کام ہو گا اور جنود خدا کامیاب ہوگا Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment