حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق اور محبت ہر آزاد انسان کے ضمیر کی آواز ہے اسی لئے دنیائے عرفان میں امام حسین علیہ السلام کو معراج عشق کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔... Show More >>
حضرت امام حسین علیہ السلام سے عشق اور محبت ہر آزاد انسان کے ضمیر کی آواز ہے اسی لئے دنیائے عرفان میں امام حسین علیہ السلام کو معراج عشق کے عنوان سے یاد کیا جاتا ہے۔ دنیا میں کوئی آزاد اندیش انسان نہیں ہوگا جو امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کو پہچاننے کے بعد امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت نہ کرے، اگر انسان آزاد اندیش ہونے کے ساتھ ساتھ مومن بھی ہو تو اسکے قلب کی حرارت ہی حسین بن علی علیہ السلام ہیں، اسی لئے شاعر نے حدیث کی ترجمانی کرتے ہوئے کیا خوب کہا:
قلب مومن کی حرارت ہے حسین بن علی
ہاں میرے خون کی طہارت ہے حسین بن علی
امام حسین علیہ السلام سے والہانہ محبت کرنے والے ایک انسان کی آرزو کیا ہے؟ اسکی زندگی اپنے محبوب کے بغیر کس طرح گزرتی ہے؟ اسکی محبت کا آغاز کب سے ہوتا ہے؟ وہ اپنے دل کی بات بیان کرنے کیلئے کس طرح تڑپتا ہے؟ اور اپنے محبوب کے حرم کی تصویر کشی کرتے ہوئے کس طرح قربت کا احساس کرتا ہے؟ ان تمام باتوں کو آپ عبدالرضا ہلالی کی اس ویڈیو میں مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
#ویڈیو #عبد_الرضا_ہلالی #عشق #ارزو #حسین #خواب #وابستہ #تصویر_کشی #حرم #نقاشی #دوری Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment