عرفہ کا دن رحمت، مغفرت اور کمال کی طرف سفر کا دن ہے. خداوند قدوس نے اپنے بندوں کو مادی پستیوں اور رذالتوں سے نکالنے کے لیے عبادات، دعائیں، خاص ایام اور مہینے عطا کئے... Show More >>عرفہ کا دن رحمت، مغفرت اور کمال کی طرف سفر کا دن ہے. خداوند قدوس نے اپنے بندوں کو مادی پستیوں اور رذالتوں سے نکالنے کے لیے عبادات، دعائیں، خاص ایام اور مہینے عطا کئے ہیں جن میں بندگان خدا تیزی کے ساتھ اپنا معنوی سفر طے کر سکتے ہیں اور مادی رکاوٹوں کو عبور کر کے اور مادیت کی زنجیروں کو توڑ کر اوج و بلندی کے معنوی و روحانی سفر کا آغاز کر سکتے ہیں.
روز عرفہ بھی خداوند متعال کے لطف و کرم سے عنایت کئے گئے دنوں میں سے ایک ایسا ہی دن ہے. ہمارے آئمہ معصومین علیہم السلام نے اس دن کو خاص اہمیت دی ہے اور اس دن فرزند رسول خدا سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اور امام سجاد علیہ السلام کی طرف سے مخصوص معنویت سے لبریز اور پر معنی دعا نقل کی گئی ہے جس کی تلاوت اور معنی پر غور و دقت کرکے ہم اپنے اذہان و قلوب کو روشن و نورانی کر سکتے ہیں.
اس بارے میں ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کے بیانات سے مستفید ہونے کے لیے یہ ویڈیو ضرور ملاحظہ کیجئے.
#ویڈیو #روز_عرفہ #بہشت #دن #بعد_ظہر #سمجھیں #امام_حسین_علیہ_السلام #معنی #توجہ #گفتگو #امام_سجاد_علیہ_السلام #شرح #تبیین Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment