إِنَّمَا يَخْشَى اللَّـهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ۔
نظامِ ولایت فقیہ در حقیقت خدا کی طرف سے دیا گیا الہی نظام، نبوت اور امامت کا تسلسل ہے۔ جب نبی نہ ہو تو امام... Show More >>إِنَّمَا يَخْشَى اللَّـهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ۔
نظامِ ولایت فقیہ در حقیقت خدا کی طرف سے دیا گیا الہی نظام، نبوت اور امامت کا تسلسل ہے۔ جب نبی نہ ہو تو امام اِس دین کی پاسداری کرے گا اور اگر امام نہ ہو تو امام کی طرف سے امام کا نائب اِس دینِ خدا کی حفاظت اور کلمہ توحید کی سر بلندی کے لیے کوشش کرے گا۔ نبی و امام، معصوم ہوتے ہیں جبکہ امام کا نائب یعنی فقیہ ایک ایسا شخص ہوتا ہے جس میں امامِ معصوم کی طرف سے بتائی گئی تمام شرائط پائی جاتی ہیں اور وہ اِس چیز کی اہلیت رکھتا ہے کہ امامِ معصوم کی غیر موجودگی میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔ اسلام تا قیامت ایک مکمل ضابطہ حیات کا نام ہے، یہ چیز اسلام کی فطرت اور تعلیمات محمد وآلِ محمد کے بھی خلاف ہے کہ جب نبی اور امام موجود نہ ہو تو دینِ خدا بغیر رہنما، ہادی اور محافظ کے رہ جائے اور دین کی چھٹی ہوجائے۔
آئیں دیکھتے ہیں عارف باللہ آیت اللہ حسن زادہ آملی حفظہ اللہ ولی امرِ مسلمین، نائب برحق امام زمانہ، سید علی خامنہ ای کہ جنہوں نے آج دنیا کی یزیدی اور فرعونی طاقتوں کو للکارا ہوا ہے اِن کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔
#ویڈیو #محبت #عظیم_الشان_رہبر #موحد #دیندار #الہی_انسان #پاکیزہ #ولی
Show Less >>
Having difficulty playing this video? Click here and let us know.
ShiaTV does not endorse any User Submission or any opinion, recommendation, or advice expressed therein, and ShiaTV expressly disclaims any and all liability in connection with User Submissions.
Comments
Add Comment